EasyShare کی رازداری کی شرائط
آخری بار اپ ڈیٹ شدہ: 25 مارچ 2023
%3$s (جس کو اس کے بعد "ہم"، یا "ہمیں" کے حوالے سے ذکر کیا گیا ہے) EasyShare ("سروس") کی فراہم کنندہ اور سروس کے سلسلے میں کارروائی کردہ ذاتی ڈیٹا کیلئے ذمہ دار تنظیم ہے۔ ہم آپ کی رازداری کا خیال رکھتے ہیں اور آپ کو اس بات کا علم ہونے کو اہم خیال کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کس وجہ سے اور کس طریقے سے کارروائی کرتے ہیں۔ لہذا EasyShare کی رازداری کی شرائط ("شرائط") میں، ہم درج ذیل مواد کا احاطہ کرتے ہیں:
1. جمع آوری اور کارروائی: ہم کون سا ڈیٹا اکٹھا کریں گے اور اسے کس طرح استعمال کریں گے؛
2. اسٹوریج: ہم آپ کا ڈیٹا کیسے اسٹور کریں گے؛
3. شیئرنگ اور منتقلی: ہم آپ کا ڈیٹا کس طرح شیئر یا منتقل کرتے ہیں؛
4. آپ کے حقوق: آپ کے ڈیٹا پر کارروائی کے سلسلے میں آپ کے حقوق اور اختیارات؛
5. ہم سے رابطہ کریں: مزید کسی سوال کے ساتھ آپ ہم سے کس طرح رابطہ کر سکتے ہیں۔
براہ کرم ان شرائط کو بغور پڑھیں اور قبل اس سے کہ آپ منظوری دیں اور سروس استعمال کرنا اسٹارٹ کریں یہ یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے ذاتی ڈیٹا کے سلسلے میں ہمارے طرز عمل کو سمجھ لیا ہے۔ آپ سروس کے سلسلے میں اپنے ڈیٹا پر کارروائی کو منظور کرنے پر مجبور نہیں ہیں، لیکن براہ کرم درج ذیل سے واقف رہیں: اگر آپ ان شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں یا آپ اپنی منظوری واپس لیتے ہیں تو آپ سروس کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔
1. جمع آوری اور کارروائی
ڈیٹا اور مقاصد
• EasyShare ون ٹچ ڈیوائس سوئچ اور بیک اپ کی بحالی کے بنیادی فنکشنز کیلئے آپ کے SMS، روابط، کیلنڈر، تصاویر، ویڈیو، آڈیو، موسیقی، ایپلیکیشنز، ترتیبات، کال ریکارڈز، نوٹس، فائلوں یا ڈیوائس میں اسٹور کرددہ دیگر مواد (مجموعی طور پر "مواد") نیز آپ کی ڈیوائس پر موجود الگوردم پر کارروائی کرتی ہے۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اس طرح کے ذاتی ڈیٹا پر صرف مقامی طور پر آپ کی ڈیوائس پر کارروائی کی جائے گی اور ہم اسے اکٹھا یا اس پر کارروائی نہیں کریں گے یا اسے ہمارے سرورز پر اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔
• جن ممالک/علاقون میں موبائل فون اکاؤنٹ فنکشن دستیاب ہے وہاں، اگر آپ نے ڈیوائس میں لاگ ان کیا ہے تو EasyShare اکاؤنٹ کی معلومات کے ڈسپلے کے مقاصد سے آپ کے موبائل فن اکاؤنٹ کی معلومات پر کارروائی کرتی ہے۔
• EasyShare کا صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کا پلان: آپ EasyShare کے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے پلان میں رضاکارانہ طور پر شرکت کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ شامل ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو، ہماری سروس کو بہتر بنانے کیلئے، ہم آپ کی ڈیوائس کا شناخت کار یا ایپیلکیشن کا شناخت کار، ڈیوائس کا ماڈل، ڈیوائس کا برانڈ، Android سسٹم ورژن، ایپلیکیشن ورژن، ایپلیکیشن میں استعمال کا رویہ (جیسے براؤزنگ، کلکنگ، وغیرہ)، ملک کا کوڈ اورخرابی کا کوڈ تب اکٹھا کریں گے جب ایپیلیکشن فنکشن صحیح سے کام وغیرہ نہیں کرتا ہو۔ اس طرح کی تجزیاتی اصلاحات کسی ذاتی شناخت یا صفات کو شناخت کیے بغیر ڈیٹا کے مجموعے کے بطور انجام دی جائیں گی۔ آپ کبھی بھی EasyShare ایپلیکیشن میں ترتیبات > EasyShare کا صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کا پلان میں جا کر بٹن کو آف کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ بٹن آف کرتے ہیں تو جب تک آپ دوبارہ متفق نہ ہوں تب تک ہم سروس میں اس طرح کی کارروائی روک دیں گے۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ یہ فنکشن ڈیوائس کے ماڈل، سسٹم ورژن یا علاقہ کی پابندیوں کے سبب، اصل دستیابی کے مطابق، صرف کچھ مخصوص ڈیوائسز پر دستیاب ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اس فنکشن کو فعال اور استعمال کرتے ہیں تو ہم ڈیٹا پر کارروائی صرف اس فنکشن کی وضاحت کے تحت کریں گے۔
ہم ان شرائط کو آپ کے منظوری دینے پر مذکورہ بالا مقاصد کیلئے ڈیٹا پر کارروائی کرتے ہیں۔ اور قابل اطلاق قوانین سے اجازت ہونے پر، ہماری رازداری کی پالیسی کے سیکشن 2 میں حسب مذکور مخصوص مواقع پر دیگر قانونی بنیاد قابل اطلاق ہو سکتی ہے۔ اگر آپ سروس کے سارے فنکشن استعمال نہیں کرنا پسند کرتے ہیں تو، براہ کرم شرائط کے سیکشن 4 میں بیان کردہ طریقوں سے اپنی منظوری واپس لیں۔
سکیورٹی:
ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم نے سکیورٹی کے مناسب اقدامات لاگو کر رکھے ہیں، جن میں مرموزکاری، گمنام بنانے کی تکنیکیں بلا تحدید شامل ہیں، جو غیر مجاز استعمال، نقصان یا زیاں سے آپ کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ کرنے کی اپنی بہترین کوشش کریں گے۔ اگر آپ کو اپنے ذاتی ڈیٹا کے کسی غیر مجاز استعمال، نقصان یا زیاں کا شبہ ہوتا ہے تو براہ کرم ذیل میں بیان کردہ رابطے کی تفصیلات کا استعمال کر کے فوراً ہمیں بتائیں۔
2. اسٹوریج
مدت:
موبائل فون سے اکاؤنٹ میں لاگ ان اور صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے پلان سے متعلق ڈیٹا صرف ڈیٹا پر کارروائی کی لازمی مدت کے اندر ہی ہماے سرورز پر اسٹور کیا جائے گا۔ دیگر ڈیٹا کے مدنظر، خاص کر وہ مواد جسے منتقل کرنے کیلئے آپ سروس کا استعمال کرتے ہیں، اس پر صرف مقامی طور پر آپ کی ڈیوائس پر کارروائی کی جائے گی اور ہم اسے اکٹھا یا اس پر کارروائی نہیں کریں گے یا اسے ہمارے سرورز پر اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔ اس بیچ، ہم برقرار رکھیں گے:
• ڈیٹا کے موضوع کے حقوق بروئے کار لانے کے تعلق سے ذاتی ڈیٹا، منظوریاں اور گاہک کے تعامل کے ریکارڈز ہم سے آپ کے آخری تعامل سے پانچ سالوں کیلئے؛
• سکیورٹی کے مقاصد سے کارروائی کردہ بیک اپس اور ایپ لاگز انہیں تخلیق کیے جانے کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کیلئے۔
برقراریت کی مدت ختم ہو جانے پر، ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا حذف کریں گے یا گمنام بنائیں گے، الّا یہ کہ قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی رو سے بصورت دیگر مطلوب ہو۔
مقام:
صارف کے ملک/علاقے کی طرح اسی سطح کا ڈیٹا کا تحفظ فراہم کرنے اور مزید کارگر طریقے سے صارفین کی درخواستوں کا جواب دینے کیلئے، جس مقام پر ڈیٹا اسٹور کیا جاتا ہے وہ مختلف ممالک/علاقوں کے صارفین کیلئے مختلف ہوتا ہے۔ براہ کرم ہماری رازداری کی پالیسی میں اسٹوریج اور بین الاقوامی منتقلی کے سیکشن سے رجوع کر کے پتہ کریں کہ آپ کا ذاتی ڈیٹا کہاں پر اسٹور کیا جاتا ہے۔
3. شیئرنگ اور منتقلی
سرور پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے سلسلے میں عرض ہے کہ، ہم آپ کے ڈیٹا پر بذات خود یا اپنی الحاق یافتہ کمپنیوں یا ہماری جانب سے کام کرنے والے سروس فراہم کنندہ (کنندگان) کا استعمال کر کے کارروائی کریں گے۔ اس کے علاوہ، ہم صرف قابل اطلاق قوانین کے مطابق قانونی کارروائی یا مستند اتھارٹی کی جانب سے درخواست کے جواب میں مطلوب ہونے پر آپ کا ڈیٹا شیئر کریں گے۔
چونکہ ہم بین الاقوامی سطح پر کام کرتے ہیں، اور آپ کیلئے دنیا بھر میں ہمارا پروڈکٹ استعمال کرنا ممکن بنانے کیلئے، آپ کا ذاتی ڈیٹا دوسرے ممالک/علاقوں میں واقع اداروں کو منتقل کیا جا سکتا ہے یا وہ فاصلاتی طور پر اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم ممالک کے بیچ ذاتی ڈیٹا کی منتقلی سے متعلق قوانین کی تعمیل کرتے ہیں تاکہ آپ کا ڈیٹا جہاں بھی ہو سکتا ہو اس کے تحفظ یافتہ ہونے کو یقینی بنانے میں مدد ملے۔
4. آپ کے حقوق
ہم آپ کے بارے میں جو ڈیٹا رکھتے ہیں اس کے سلسلے میں آپ کو متعدد حقوق حاصل ہیں۔
منظوری واپس لینا:
آپ کبھی بھی منظوری واپس لیں بٹن پر تھپکی دے کر، جو سروس کی پروفائل میں رازداری > رازداری کی شرائط کے تحت مل سکتا ہے، اپنے ذاتی ڈیٹا پر ہماری کارروائی کیلئے اپنی منظوری واپس لینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی منظوری واپس لیتے ہیں تو جب تک آپ ان شرائط پر دوبارہ متفق نہ ہوں تب تک ہم سروس میں آپ کے ڈیٹا پر کارروائی روک دیں گے۔
دیگر حقوق:
اپنے دیگر حقوق (جیسے قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے لحاظ سے تصدیق، مٹانے، کارروائی کی پابندی، اعتراض یا ڈیٹا کی انتقال پذیری) بروئے کار لانے کیلئے، براہ کرم ذیل میں بیان کردہ رابطے کی تفصیلات استعمال کریں۔
شکایت:
آپ کو سپروائزری اتھارٹی کے پاس شکایت درج کروانے کا حق ہے۔
5. ہم سے رابطہ کریں
اگر ان شرائط یا آپ کے ذاتی ڈیٹا پر ہماری کارروائی کے بارے میں آپ کا کوئی سوال ہو، اگر آپ کو کسی مسئلے کی رپورٹ کرنے یا ہمارے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہو یا اگر آپ ڈیٹا کے تحفظ اور رازداری کے قوانین کے تحت اپنے کسی حق کو بروئے کار لانا چاہیں تو، براہ کرم یہاں تھپکی دے کر ہم سے رابطہ کریں۔ ہم غیر ضروری تاخیر کے بغیر آپ کی درخواست کو اور کسی بھی صورت میں ڈیٹا کے تحفظ کے قابل اطلاق قوانین میں فراہم کردہ وقت کی حدود کے اندر نمٹانے کی کوشش کریں گے۔
ان شرائط کو گاہے بگاہے اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہم آپ کو کسی بھی نمایاں تبدیلی کی بابت ایک مناسب طریقے سے مطلع کریں گے۔ ان شرائط میں مذکور تمام طرز عمل ہماری رازداری کی پالیسی کے مطابق انجام دیے جائیں گے، جن سے آپ ہمارے طرز عمل کے بارے میں مزید تفصیلات بھی تلاش کر سکتے ہیں۔